کراچی: پولیس کارروائیاں 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: پولیس کارروائیاں 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(کرائم رپورٹر) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کے دوران ملزمان سے مسروقہ سامان اور ایک مغوی لڑکا بھی بازیاب کرایا گیا۔کراچی کے علاقے طارق روڈ پر پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔فریئر پولیس نے کینٹ اسٹیشن کے قریب کارروائی کے دوران مغوی بچہ بازیاب کرالیا، 15 سالہ لڑکے کو تین روز قبل دہلی کالونی سے اغوا کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز گرفتار دو اغوا کاروں کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی، ملزمان سے دیگر ساتھیوں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔اے آئی ایس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم میمن گوٹھ سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، گرفتار ملزم سے رائفل اور دستی بم برآمد کیا، ملزم نے دوران انٹیروگیشن متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ایس ایس پی ملیرکے مطابق ملزم کو میمن گوٹھ فٹ بال گراؤنڈ کے ڈریسنگ روم سے گرفتار کیا گیا، ملزم عبدالوہاب قتل کے مقدمے میں نامزد ہے، ملزم نے دوران انٹیروگیشن متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...