کراچی ،میری ٹائم سکیورٹی نے 11ماہی گیروں کی جان بچالی

کراچی ،میری ٹائم سکیورٹی نے 11ماہی گیروں کی جان بچالی

کراچی(کرائم رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کیپ مونز سے 15 کلومیٹر دور سمندر میں ریسکیو آپریشن کرکے کشتی میں سوار 11ماہی گیروں کو بحفاظت محفوظ پر منتقل کردیا ہے ۔ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو سمندر میں ماہی گیروں کی سفینہ لیاقت کشتی کے خراب ہونے کی اطلاع دی گئی ۔اس اطلاع کے موصول ہوتے ہی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر کو جائے وقوع کی جانب روانہ کردیا گیا۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے بروقت کاروائی کے نتیجے میں کشتی میں سوار 11 ماہی گیروں کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ٹیم کی جانب سے ماہی گیروں کی متاثرہ کشتی کو بھی با حفاظت ساحل پر پہنچا دیا گیا۔ماہگیروں کی یہ کشتی پچھلے چار دن سے سمندر میں پھنسی ہوئی تھی۔سمندر میں مسلسل ریسکیو آپریشنز اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اپنی ذمہ دارانہ سمندری حدود میں ریسکیوآپریشن کی انجام دہی کے لئے ہر وقت تیار ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...