قومی دن برائے خواتین پر ''ویمن اِن فوکس'' کا آغاز

قومی دن برائے خواتین پر ''ویمن اِن فوکس'' کا آغاز

کراچی(پ ر) پی اے ایس 2017 کے ایوارڈ یافتہ فوکس پی کے کی جانب سے ''ویمن ان فوکس'' مہم / منصوبہ گورنر ہاوس سندھ میں ہونے والے ایک پروقار تقریب میں لانچ کر دیا۔اس منصوبے کی لانچ کا انڈسٹری سے متعلق شعبہ جات اور ماہرین کو بے چینی سے انتظار تھا۔ عزت مآب گورنر سندھ عمران اسماعیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اعلی سطحی تقریب کی میزبان فوکس پی کے کی چئیرپرسن عتیقہ اوڈھو تھیں جب کہ ٹیلی ویژن کی معروف پروڈیوسر ڈائریکٹر مصباح خالد منصوبے کی پراجیکٹ ہیڈ کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرنے والی غیر معمولی اور متاثر کن خواتین میں یونی لیور پاکستان کی چئیرپرسن اور سی ای او شازیہ سید، ائیرویوز میڈیا کی سی ای او سیما طاہر خان، سی ای او ایس او سی فلمز شرمین عبید چنائے، سی ای او بانڈ ایڈورٹائزنگ اینڈ بانڈ پی آر سیما جعفر، باکمال اور معروف ٹی وی پروڈیوسرو ڈائریکٹر سائرہ کاظمی، مشہور ڈرامہ نگار حسینہ معین، سی ای او ڈریم ٹیم فلمز امینہ خان، فیشن ڈیزائنر شمائل انصاری اور ماسٹر اسٹائلسٹ نبیلہ مقصود شامل تھیں۔''ویمن ان فوکس'' کی لانچ در اصل اُن باکمال خواتین لیڈرز کے کام کی صحیح معنوں میں عکاسی اور خراج تحسین ہے جنھوں نے مردوں کا غلبہ رکھنے والی انڈسٹری میں ناصرف خود کامیابی کی بلندیوں کو چھوا بلکہ دیگر خواتین کے لئے بھی اپنے اپنے شعبے میں ترقی کے راستے استوار کئے۔ عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ تقریب کی تاریخ کا تعین ''قومی دن برائے خواتین'' کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا جو کہ 12 فروری ہے۔دیگر شرکاء میں میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ایسی کئی ایک خواتین موجود تھیں جنھوں نے اپنی فیلڈ میں مہارت کے ساتھ ساتھ قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...