نیشنل بینک الخدمت سندھ کے ساتھ تھر میں تعلیم پر کام کریگا

نیشنل بینک الخدمت سندھ کے ساتھ تھر میں تعلیم پر کام کریگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان الخدمت سندھ کے ساتھ ضلع تھر پارکر میں شعبہ تعلیم پرکام کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک نے ضلع تھر پارکر کے ایک گاؤں میں الخدمت اسٹریٹ چائلڈ اسکول کو ایک سال کے لیے اسپانسر کرلیا ہے، جس کے تحت اسکول کو اپ گریڈ کرنے اور طلبہ کو نصابی کتب، اسکول بیگ، یونیفارم کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس حوالے سے نیشنل بینک کے دفتر میں سی ایس آر ڈویژن کے نائب صدراقبال قاسم اور الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد شاہد کی ملاقات ہوئی ۔سابق معروف کرکٹر اقبال قاسم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ الخدمت شعبہ تعلیم کے تحتضلع تھر پارکرمیں13چونرا اسکول اور العلم ہاسٹل میں 483طلبہ زیر تعلیم ہیں۔العلم ہاسٹل میں رہائش پذیر طلبہ کو تعلیم، خوراک اور ٹیوشن کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر اقبال قاسم کا کہنا تھاکہ تھر پارکر جیسے پسماندہ ضلع میں الخدمت کے منصوبے قابلِ قدر ہیں۔ملاقات میں منیجر سی ایس آر ڈویژن نیشنل بینک آصف احمد خان اور ڈپٹی منیجرالخدمت ریسورس موبیلایزیشن محمد حسین بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...