کراچی کے ساؤتھ زون سے ایک اور سرکاری گاڑی چھین لی گئی

کراچی کے ساؤتھ زون سے ایک اور سرکاری گاڑی چھین لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے ساؤتھ زون سے ایک اور سرکاری گاڑی چھین لی گئی۔ذرائع کے مطابق سفید رنگ کی سرکاری گاڑی صبح 8 بج کر 20 منٹ پرگزری تھانے کی حدود سے چھینی گئی ۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کار میں سوار 2 ملزمان نے اسلحے کے زور پرگاڑی چھینی جبکہ واردات میں چھوٹا ہتھیار استعمال کیا گیا۔پولیس نے کار نمبر جی ایس سی 653 کی تلاش شروع کر دی۔آئی جی سندھ کلیم امام نیسرکاری گاڑی چھیننیکی واردات پرنوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساوتھ،ایس ایس پی ایسی ایل سی سیانکوئری رپورٹ طلبکر لی۔آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو سرکاری گاڑی کی برآمدگی کویقینی بنانے اور واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔