جامعہ کراچی نے آفیشل فیس بک پیج کانوٹی فیکشن جاری کردیا

جامعہ کراچی نے آفیشل فیس بک پیج کانوٹی فیکشن جاری کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے ترجمان نے کہا کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے فیس بک پیج ’ ’یونیورسٹی آف کراچی ٹائمز ۔کے یوٹائمز‘‘ (KU-Times)کو جامعہ کراچی کا آفیشل پیج ڈکلیئر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے اور مذکورہ پیج کا لنک www.facebook.com/kutimes/ ہے اور مذکورہ لنک کو جامعہ کراچی کی آفیشل ویب سائٹwww.uok.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ترجمان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی نوٹیفیکشن جس میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یواوکے آل کنفیشنزفیس بک پیجز(UoK-All Confessions)کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پیجز جعلی اور گمراہ کن ہیں۔واضح رہے کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے جامعہ کراچی کے نام سے منسوب جعلی فیس بک پیجز کے خلاف کاروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم سرکل کو بھی باضابطہ درخواست دی جائے گی تاکہ اس میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...