نثار کھوڑو کی لاڑکانہ میں3 محنت کشوں کے قتل کی مذمت

نثار کھوڑو کی لاڑکانہ میں3 محنت کشوں کے قتل کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑ و نے لاڑکانہ میں تین پشتون محنت کشوں کے قتل کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کشوں کے قاتل سندھ میں امن کے دشمن ہیں ۔اپنے ایک بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ ایسے واقعات سندھ میں لسانی فسادات کرانے کے سازش ہیں۔ہم سب مل کر لسانی فسادات کو ہوا دینے کی سازش کو ناکام بنائینگے۔ سندھ کی عوام مل کر ان امن دشمنوں کو شکست دینگے۔انہوں نے کہا کہ پشتون محنت کشوں کے قاتلوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا ۔نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی محنت کشوں کے سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کے لئے پولیس کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ مقتولین کے ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔