کیڈبری ڈیری کاکراچی کنگز کے لئے پلاٹینیم اسپانسرشپ کا اعلان

کیڈبری ڈیری کاکراچی کنگز کے لئے پلاٹینیم اسپانسرشپ کا اعلان

کراچی(پ ر) پاکستان میں مایہ ناز چاکلیٹ ساز برانڈ کیڈبری ڈیری ملک نے 14 فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں کراچی کنگز کیلئے پلاٹینیم اسپانسرشپ کا اعلان کیا ہے۔ کراچی کنگز کی قیادت ایک بار پھر لفٹ آرم اسپنر عماد وسیم کریں گے جبکہ نائب کپتان کولن انگرام ہوں گے۔ کیڈبری ڈیری ملک نے پاکستان میں صف اول کے چاکلیٹ برانڈ کے طور پر اپنی شناخت قائم کرلی ہے اور ملک کے اندر گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے چاکلیٹ کے شعبے میں بنیادی کردار کا حامل رہا ہے۔ کیڈبری ڈیری ملک کا اپنا پلیٹ فارم 'کچھ میٹھا ہوجائے' صارفین کی خوشی کے لمحات منانے سے منسلک ہے۔ رواں سال کیڈبری ڈیری ملک پاکستان کے لوگوں کو ان کی جذباتی وابستگی کے مرکز یعنی کرکٹ کے ساتھ ملا رہا ہے۔ مانڈیلیز پاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر نرمین خان نے کہا، "ہم پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں اور کراچی کنگز کو اسپانسر کرکے ہم نے ملک میں انتہائی پرجوش کھیل اور سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ میں تعاون بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ ہم پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے اہم قوت بن کر اسے تابناک حالات میں لانے کا عزم کرتے ہیں۔"

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر