ٹی- ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ بحریہ یونیورسٹی کراچی کی کامیابی

ٹی- ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ بحریہ یونیورسٹی کراچی کی کامیابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کھیلوکرکٹ ٹی- ٹین انٹر یونیورسٹی ٹورنامنٹ بحریہ یونیورسٹی کراچی نے جیت لیا ,جس میں کراچی کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا- بحریہ یونیورسٹی کراچی, پی-ای-ایف کیٹ, انڈس یونیورسٹی , سر سید یونیورسٹی اور این-ای-ڈی یونیورسٹی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی-فائنل میچ بحریہ یونیورسٹی کراچی اور انسٹیٹوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے درمیان کھیلا گیا, بحریہ یونیورسٹی کراچی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔جس میں بحریہ یونیورسٹی کراچی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوور میں 106 رنز 6کھلاڑیوں آؤٹ ہوئے جس میں عمر بن ریاض نے گراؤنڈ کے چاروں طرف کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم قردار ادا کیا۔ دوسری انگنز میں انسٹیٹوٹ آف بزنس مینجمینٹ نے مقررہ 10 اوور میں 95رنز 8کھلاڑیوں آؤٹ ہوئے ۔اس طرح بحریہ یونیورسٹی کراچی 11 رنز سے میچ جیت کے ٹائٹل اپنے نام کیا اور ایک لاکھ کیش پرائز اپنے نام کیا- اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل بحریہ یو نیورسٹی کراچی کیمپس رئیر ایڈمرل(ر) مختار خان ایچ- آئی (ایم) کھلاڑیوں سے مل کر خوشی کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کی ا س شاندار جیت پر ٹیم کو مبارکباد دی اور بحریہ یو نیورسٹی کراچی کی طرف سے کیش پرائز کا بھی اعلان کیا, اور کہا کہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے کیوں کہ کھیلوں سے مقابلے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جس سے طلباء طالبات کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے- بحریہ یو نیورسٹی کراچی کو کھیلوں میں نمایاں مقام حاصل ہے اور وہ اپنے طلباء طالبات کو اسپورٹس کی ہر سہولت مہیا کرتی ہے-

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...