ڈبلیوایس ایس پی کمپنیوں کی مانیٹرنگ کیلئے رابطہ سیل قائم کیا جا ئیگا ، شہرام خان ترکئی

ڈبلیوایس ایس پی کمپنیوں کی مانیٹرنگ کیلئے رابطہ سیل قائم کیا جا ئیگا ، شہرام ...

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات ،الیکشن و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ شعبہ بلدیات میں ایک رابطہ سیل قائم کیا جائے گا جو مختلف شہروں میں واقع واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیوں کی مانیٹرنگ کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں مختلف شہروں واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیوں کی کارکردگی اور مسائل بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی چیف ایگزیکٹو افسر ان ڈبلیو ایس ایس سی پشاور کوہاٹ ایبٹ آباد اور مردان نے شرکت کی شہرام خان ترکئی نے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہروں کی صفائی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے تا کہ وزیراعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواب کی تکمیل ہو سکے انہوں نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کمپنیوں سے کہا کہ حکومت کی سپورٹ کارکردگی سے مشروط ہوگی اگر ڈبلیو ایس ایس سیز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی تو مقامی آبادی اور حکومت دونوں ان کو سپورٹ کریں گے وزیر بلدیات نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو افسر ان فیلڈوزٹ کیا کریں تاکہ مزید بہتر نتائج مل سکیں شہرام خان ترکئی نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا اور ڈبلیو ایس ایس سیز کے افسران کو پورٹل تک رسائی دی جائے گی تاکہ مقامی شکایات کا جلد حل ممکن ہو انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دنوں دبئی میں پوری دنیا کے ممالک کی نمائش ہوئی ہے جس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل دنیا کی دوسری بہترین پورٹل نامزد ہوئی ہے جو حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...