اٹھارویں ترمیم کے خاتمہ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، آفتاب احمد شیرپاؤ

اٹھارویں ترمیم کے خاتمہ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، آفتاب احمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورو رپورٹ) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئر میں افتاب احمد خان شیرپاؤ نے طالبا ن امریکہ مزاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس میں افغان حکومت کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔فاٹا انضمام ہماری جدوجہد کے نتیجے میں ممکن ہو ا تاہم اختیارات کے لئے حکومت کے کئی حلقے آپس میں مشت و گریباں ہیں ۔اٹھارویں آئینی ترمیم ختم کرنے کی ہر کوشش کی بھر پور مزاحمت کریں گے ۔وہ حیات خان محمد شیرپاؤ کے44ویں برسی کے موقع پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔جلسے سے پارٹی کے مرکزی جنر ل سیکرٹری انیسہ زیب ، صوبائی رہنما سکندر شیرپاؤ اور افضل شاہ خاموش نے بھی خطاب کیا۔افتاب شیرپاؤنے اپنے خطاب میں کہا کہ سابق فاٹا اب اس صوبے کا انتظامی وہ آئینی حصہ ہے تاہم اصلاحات کے اصل رویے پر عمل نہیں ہو رہا ہے کیونکہ حکومت کے کئی باآثر حلقے اختیارات کے معا ملے پر آپس میں اختلافات کا شکار ہیں جس سے وہاں کے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کے کئی دیگر مسائل بھی عرصہ دراز سے حل طلب ہیں مگر حکمران خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں ۔ اٹھارویںآئینی ترمیم میں صوبوں کے جوا ختیارات دئے گئے تھے اسے چھیننے کی سازش کی گئی ہے تاہم یہ پختونوں کے زندگی و موت کا مسئلہ ہے ۔وفاق کی طرف سے اکائیوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو سب کا نقصان ہوگا ۔انہوں نے طالبان اور امریکہ کے درمیا ن مزاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس میں اہم فریق افغان حکومت کو ضرور شامل کیا جائے بصورت دیگر ا س سے خطے میں افراتفری پھیلے گی اور امن قائم کرنے کا خواب اور قائم کرنے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ انہوں نے موجودہ حکومت کی نام نہاد تبدیلی کو فیس بک اور سوشل میڈیا کی تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے بڑ ی توقعات کے ساتھ عمران خان کو ووٹ دیا۔ مگر چھ مہینے کی عوام دشمن اقدامات اور کمر توڑ مہنگائی نے اس حکومت کے مصنوعی تبدیلی کا پردہ چاک کردیا۔ نہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ پختون متاثر ہوگئے اور لاکھوں افراد اپنے وطن میں بے گھر ہوئے جبکہ 60ہزار افراد نے خون کی قربانی دی ۔ اب بھی جگہ جگہ پختون ہی قابل عتاب ٹہرے ہیں۔ نقیب اللہ محسود قتل ،ایس پی طاہر داوڑ شہادت ،پرفیسر ارمان لونی قتل اور اس قسم کے دیگر واقعات قابل افسوس ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن قوتوں نے عمران خان کو اقتدار دلایاہے وہ آنکھیں کھول دیں ورنہ دوسری صور ت میں حالات ان کے قبضے سے باہر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن سے پہلے تمام پختون قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکرنے کی کوشش کی مگر ابھی تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی تاہم قومی وطن پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھی گی