کلبھوشن کیس،عالمی عدالت 18تا21فروری تک سماعت کریگی

کلبھوشن کیس،عالمی عدالت 18تا21فروری تک سماعت کریگی

دی ہیگ (آن لائن)عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت 18 سے 21فروری تک ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا 18 فروری کو بھارت اور 19 فروری کو پاکستان کے وکلا دلائل دیں گے، دوسرے مرحلے میں 20 فروری کو بھارت اور 21 فروری کو پاکستانی وکلا جوابی دلائل دیں گے ۔بھارتی وکیل کو18 فروری کی صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک وقت دیا گیا ہے جبکہ 19 فروری کو انہی اوقات میں پاکستانی وکلا پیس پیلس میں عالمی عدالت کے ججز کے سامنے اپنے دلائل پیش کریں گے۔

کلبھوشن کیس

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...