اکتوبر تادسمبر2018 تک 5 ارب روپے کی بجلی بچائی گئی، اسد عمر

اکتوبر تادسمبر2018 تک 5 ارب روپے کی بجلی بچائی گئی، اسد عمر

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے گزشتہ سال اکتوبر تا دسمبرتک 5 ارب روپے کی بجلی بچائی گئی،تین ماہ کے دوران بجلی چوری میں 12.5 فیصد کمی آئی، تاہم انسدادبجلی چوری کیلئے مزید اقدامات کرنا ہونگے۔ بدھ کو وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی چوروں کیخلاف کاروائی میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، وزیر خزانہ نے کہابجلی چوروں کیخلاف 18 ہزار سے زیادہ ایف آئی آر درج ہیں،چار ماہ کے دوران 1351 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

اسد عمر

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...