صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی بدھ کے روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں عدم حاضری پرنا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم واپس لے لیا صوبائی وزیر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سید محمد علی بخاری کے ہمراہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو تحریری درخواست جمع کرائی جس میں عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ایک ذمہ دار شہری ہیں عدالتوں اور قانون کا احترام کرتے ہیں تاہم سرکاری مصروفیات کی وجہ سے وہ اسلام آباد نہیں ا سکے تھے تاہم آئندہ سماعت جو عدالت نے مقرر کی ہے وہ ضرور عدالت میں پیش ہونگے جس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم واپس لے لیا واضح رہے کہ 2014 میں مسلم لیگ نون حکومت نے دھرنے کے دوران عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کا مقدمہ درج کیا تھا جس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جاری ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول