خیبر پختونخوا اسمبلی صوبے کا قانون ساز ادارہ ہے: مشتاق احمد غنی
پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا صوبے کا قانون سازادارہ ہے ،جس میں تمام علاقوں سے منتخب نمائندہ صوبے کے مسائل پر بات کرکے قانون سازی کرتے ہیں ،خیبرپختونخوا کی تاریخ میں ایک نئی روایت نے جنم لیا کہ عوام نے پہلی بار ایک پارٹی پر دوسری مرتبہ اعتماد کیا ۔ان خیالات کا اظہار سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے صوبائی اسمبلی کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان تحریک انصاف یوسی محبت آباد کے ایک 30رکنی وفدنے ملاقات کے دوران کیا ۔جس کی قیادت ایم پی اے ظاہر شاہ طورونے کی ۔اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی امیر فرزند خان اور عبدالسلام آفریدی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر وفد سے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی اور اسمبلی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ۔سپیکر مشتاق غنی نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی معاملات صوبائی اسمبلی کے کردار اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ایک گاڑی کی دوپہیوں کی طرح ہوتے ہیں۔کسی ایک پہیے کے بغیر اسمبلی اور جمہوریت برقرارنہیں دیتی۔وفد کے ارکان نے صوبائی اسمبلی کے سپیکر کے کردار کو سہراہا اور اسمبلی کو صوبے کی روایات اور جمہوری طریقوں سے چلانے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔