منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری و فریال تالپور کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری و فریال تالپور کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع
منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری و فریال تالپور کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کی بینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کردی۔

میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ میں شروع ہوئی تو کیس میں نامزد پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت 11 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

گرفتار ملزمان انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور طحہ رضا کو بھی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، اسی طرح انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید بھی عدالت پہنچ گئے۔

اس موقع پر آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت نے اپنے موکلان کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کی درخواست کی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کافیصلہ پڑھ لیاجائے،عدالت ملزمان کی ضمانتیں سننے کی گنجائش نہیں رکھتی،آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے کہا کہ قانون ملزمان کی ضمانتیں سننے پرکوئی قدغن نہیں لگاتا

عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسرعلی ابڑوکہاں ہیں؟تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرارہے ہیں، کیس اسلام آبادمنتقل کیا جا رہاہے،عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کوجوکہناہے،تحریری طورپرجمع کرائے،فاروق نائیک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسزاسلام آبادمنتقلی کاحکم دیا، عدالتی فیصلے میں بینکنگ کورٹ کیس کاکوئی ذکرنہیں،ایف آئی اے بتائے حتمی چالان کیوں جمع نہیں کرارہے؟۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع دے دی۔جبکہ اومنی گروپ کے صدر انورمجیداورعبدالغنی مجیدکی ضمانت میں 20 فروری تک توسیع کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی /اہم خبریں


loading...