کوشش ہے امریکاکیساتھ تعلقات کونئے سرے سے استوارکیاجائے،شاہ محمود قریشی

کوشش ہے امریکاکیساتھ تعلقات کونئے سرے سے استوارکیاجائے،شاہ محمود قریشی
کوشش ہے امریکاکیساتھ تعلقات کونئے سرے سے استوارکیاجائے،شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکاکے تعلقات اہم موڑپرپہنچ چکے ہیں،کوشش ہے امریکاکیساتھ تعلقات کونئے سرے سے استوارکیاجائے۔

وزیرخارجہ نے جرمنی روانگی سے قبل میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کے سامنے پاکستان کانکتہ نظرپیش کروں گا،پاکستان اورامریکاکے تعلقات اہم موڑپرپہنچ چکے ہیں،کوشش ہے امریکاکیساتھ تعلقات کونئے سرے سے استوارکیاجائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انگلیاں اٹھانے کے بجائے اب پاکستان کے کردارکوسراہاجارہاہے،افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے کردارکوسراہاجارہاہے،ان کا کہناتھا کہ افغانستان کی صورتحال پرپینل ڈسکشن میں افغان صدربھی شرکت کریں گے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ روس،جرمنی،ازبکستان اورکینیڈاکے وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوگی،یورپی یونین کیساتھ تذویراتی تعاون بڑھانے کیلئے کوشش کی جائےگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد