نمازپڑھانے کیلئے کوئی ہمارے پاس رٹ لےکرنہیں آتا،عدالت نے حج پالیسی کیخلاف درخواست مسترد کردی

نمازپڑھانے کیلئے کوئی ہمارے پاس رٹ لےکرنہیں آتا،عدالت نے حج پالیسی کیخلاف ...
نمازپڑھانے کیلئے کوئی ہمارے پاس رٹ لےکرنہیں آتا،عدالت نے حج پالیسی کیخلاف درخواست مسترد کردی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے حج پالیسی 2019 کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حج پالیسی 2019 کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس فرخ عرفان نے درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جوصاحب استطاعت ہے وہ حج کرلے سبسڈی کی کیاضرورت ہے؟،یہ حکومت کی پالیسی ہے،ہم کیسے مداخلت کریں،

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نمازپڑھانے کیلئے کوئی ہمارے پاس رٹ لےکرنہیں آتا،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردےکرمستردکردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...