کوہاٹ: سورگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

کوہاٹ: سورگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
کوہاٹ: سورگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

  


کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہاٹ کے علاقہ سورگل میں 11 ہزار وولٹیج کی ٹرانسمشن لائن پر آسمانی بجلی گرنے سے متعدد گھروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے سے 3 خواتین سمیت5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس تھانہ جرما کی حدود میں واقع علاقہ سورگل علی الصبح 11 ہزار ٹرانسمشن لائن پر آسمانی بجلی گرنے سے متعدد گھروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کےلئے ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی اے اور سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /کوہاٹ


loading...