سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کادن

سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کادن
سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کادن

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میںآج ملاقات کادن ہے،نوازشریف سے اہلخانہ اورپارٹی رہنماملاقات کریں گے ۔

تفسیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے،نوازشریف سے اہلخانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے،ن لیگ کے کارکن جیل کے باہر جمع ہو نا شروع ہو گئے،ملاقات کیلئے ن لیگ کے رہنما پرویز رشید اور امیر مقام کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے ۔

کوٹ لکھپت جیل کے باہر لیگی رہنماؤں کو بارش اور کیچڑکی وجہ سے ملاقات کیلئے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،جیل کے باہرشیڈ نہ ہونے کی وجہ سے بعد ملاقاتی بارش میں بھیگتے رہے۔

جیل کا عملہ ملاقاتیوں کی فہرست لیکر جیل کے باہر پہنچ گیا،فہرست میں شامل افراد کو جیل کے اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...