علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے بند، مسافروں کیلئے پریشان کن خبرآگئی

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے بند، مسافروں کیلئے پریشان کن ...
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے بند، مسافروں کیلئے پریشان کن خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) علامہ اقبال ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر گڑھا پڑگیا جس کے نتیجے میں اسلام آباد سے آنے والی پرواز حادثے سے بچ گئی تاہم مرمت کیلئے مرکزی رن وے بند کردیاگیا جس کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر گڑھا پڑگیا جس کے باعث اسلام آباد سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی، پی آئی اے کے پائیلٹ نے سول ایویشن کو شکایت کی جس کے بعد رن وے کو مرمت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔علامہ اقبال ایئرپورٹ کا رن وے بند ہونے کی وجہ سے دبئی، کراچی اور دیگر شہروں سے آنے والی پروازوں کی روانگی اور آمد میں تاخیر ہورہی ہے جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عملہ اسٹیشن مینیجر کی نگرانی میں مسافروں کی دیکھ بھال کر رہا ہے اور مسافروں کو اسنیکس اور مشروبات فراہم کیے جارہے ہیں، سول ایوی ایشن کی جانب سے جیسے ہی رن وے کھولنے کے احکامات ملیں گے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

مزید :

بزنس -