سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے قبل سعودی عرب نے فلسطین سے متعلق شاندار اعلان کردیا، خوش کردیا

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے قبل سعودی عرب نے فلسطین سے متعلق شاندار ...
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے قبل سعودی عرب نے فلسطین سے متعلق شاندار اعلان کردیا، خوش کردیا

  

ریاض / رملہ(ویب ڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریاض میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ سعودی عرب یروشلم دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے شاہ سلمان اور سعودی عرب کی جان سے فلسطینیوں کی مسلسل حمایت کو سراہا۔یادرہے کہ سعودی ولی عہد 17 فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں اور اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 

مزید : عرب دنیا