سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلیے ن لیگ کی قیادت بھی سرگرم ہوگئی

سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلیے ن لیگ کی قیادت بھی سرگرم ہوگئی
 سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلیے ن لیگ کی قیادت بھی سرگرم ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈ یسک) سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلیے ن لیگ کی قیادت بھی سرگرم ہوگئی جب کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنماؤں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سعودی ولی عہد اور شہباز شریف کی ملاقات طے کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان16 سے17 فروری تک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، سعودی شہزادے کے پہلے دورہ پاکستان کیلیے جہاں حکومتی تیاریاں عروج پر ہیں تو وہیں ن لیگ کے صدر شہبازشریف کی ملاقات کے لیے لیگی قیادت نے بھی سر جوڑلیے ہیں۔

مزید :

قومی -