عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرناتو بتادیں منافقت نہ کی جائے،جسٹس عظمت سعید کا خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق کیس میں حکومتوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان

عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرناتو بتادیں منافقت نہ کی جائے،جسٹس عظمت سعید کا ...
عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرناتو بتادیں منافقت نہ کی جائے،جسٹس عظمت سعید کا خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق کیس میں حکومتوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق کیس میں وفاق اور صوبوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ عمل نہیں کرنا تو بتادیں منافقت نہ کی جائے ،بیان حلفی کے بعد عدالتی احکامات پر عمل کریں ،ورنہ توہین عدالت کی کارروائی کریں گے

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں بنچ نے خصوصی افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی،چاروں صوبوں کے سیکرٹریز عدالت میں پیش ہوئے،عدالت کا خصوصی افراد سے متعلق وفاق اور صوبوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔

جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ وفاق اور صوبوں نے عدالتی احکامات پر کتنا عمل کیا؟جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمل نہیں کرنا تو بتادیں منافقت نہ کی جائے ،بیان حلفی کے بعد عدالتی احکامات پر عمل کریں ،ورنہ توہین عدالت کی کارروائی کریں گے ۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاق اور صوبوں نے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کردی ہیں،جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کمیٹیاں فعال ہیں تو کتنی شکایات موصول اور کیا ازالہ ہوا ؟،اس حوالے سے آپ کویاد نہیں ہو گا کیونکہ یہ سب کاغذی کارروائی ہے ،آپ سب ایک جیسے ہیں عملی طور پر کچھ نہیں کیاگیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق کام ہو رہا ہے،جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں کتنی شکایات موصول ہوئیں ؟،نمائندہ اسلام آباد نے کہا کہ تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ کیایہاں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں؟

جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق پر وفاق اور صوبے عمل نہیں کر رہے ،قوانین پر عمل کریں عدالت کو ایکشن لینے پر مجبور نہ کریں ۔عدالت نے کہا کہ وفاق وصوبے معذورافرادکی بحالی اورشکایات سے متعلق ڈیٹافراہم کریں،وظیفہ،طبی امداداوردیگرسہولتوں سے متعلق بھی آگاہ کیاجائے، عدالت نے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد