آپ وکیل ہیں آپ کوعدالت میں وکالت نامہ فائل کرنے کاطریقہ معلوم ہوناچاہئے،عدالت ایم کیو ایم کے وکیل پر برہم

آپ وکیل ہیں آپ کوعدالت میں وکالت نامہ فائل کرنے کاطریقہ معلوم ...
آپ وکیل ہیں آپ کوعدالت میں وکالت نامہ فائل کرنے کاطریقہ معلوم ہوناچاہئے،عدالت ایم کیو ایم کے وکیل پر برہم

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں فاروق ستار کی متحدہ سے رکنیت خاتمے کیخلاف درخواست پربغیر دستخط وکالت نامہ پیش کرنے پر ایم کیو ایم کے وکیل پربرہم ہو گئی،ریمارکس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ وکیل ہیں آپ کوعدالت میں وکالت نامہ فائل کرنے کاطریقہ معلوم ہوناچاہئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں فاروق ستارکی متحدہ سے رکنیت خاتمے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،ڈاکٹرفاروق ستار عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے بغیردستخط وکالت نامہ پیش کرنے پرایم کیوایم کے وکیل پرسخت اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ وکیل ہیں آپ کوعدالت میں وکالت نامہ فائل کرنے کاطریقہ معلوم ہوناچاہئے۔

وکیل ایم کیو ایم گلفراز خٹک نے کہا کہ مجھے تیاری کیلئے20 روزکاوقت دیاجائے،عدالت نے سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی