معروف انگریزی گلوکار ” پٹ بل “ نے عین وقت پر پاکستا ن سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی

معروف انگریزی گلوکار ” پٹ بل “ نے عین وقت پر پاکستا ن سپر لیگ کی افتتاحی ...
معروف انگریزی گلوکار ” پٹ بل “ نے عین وقت پر پاکستا ن سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب آج ہونے جارہی ہے اور اس حوالے سے ہر طرف دھوم مچی تھی کہ معروف انگریزی گلوکار ” پٹ بل “ اس میں پرفارم کرنے جارہے ہیں تاہم اب ان کے ویڈیو پیغام نے شائقین کرکٹ کے دل توڑ دیئے ہیں ، ان کا کہناہے کہ وہ دبئی وقت پر نہ پہنچنے کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکار پٹ بل نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میں بہت خوش تھا کہ پی ایس ایل کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی جاﺅں گا لیکن بدقسمتی سے کچھ ایسا ہوا کہ دبئی کا یہاں سے سفر بہت لمبا ہے تو پائلٹ نے جہاز کی آزمائشی فلائٹ کی تاہم جب وہ لینڈنگ کر رہا تھا تو اس دوران انجن کے پرزے میں خرابی پیدا ہو گئی ہے ، میں نے وقت پر دبئی پہنچنے کیلئے کوشش کی لیکن میں بہت معذرت خواہ ہوں میں شرکت نہیں کر سکوں گا ۔ پٹ بل کا کہناتھا کہ آپ کی محبت اور سپورٹ کی قدر کرتاہوں ، آپ ٹورنامنٹ بہت زیادہ انجوائے کریں اور امید ہے کہ اگلے سیزن میں آپ سے ضرور ملوں گا ۔“

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پٹ بل کو افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے دس منٹ کیلئے 10 کروڑ روپے دیئے گئے تھے لیکن عین وقت پر انہوں نے شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے ۔تاہم دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کی جانب سے بھی شائقین کرکٹ سے معذرت کی گئی ہے جو کہ اس تقریب کو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update