اسلام آبادہائیکورٹ:چیئرمین سینٹ کو قائم مقام صدر بننے سے روکنے کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آبادہائیکورٹ:چیئرمین سینٹ کو قائم مقام صدر بننے سے روکنے کیلئے ...
اسلام آبادہائیکورٹ:چیئرمین سینٹ کو قائم مقام صدر بننے سے روکنے کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلا م آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے سے روکنے کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین سینٹ صاق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے سے روکنے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قائم مقام صدر کیلئے آئین میں کوالیفکیشن کا ذکر نہیں ،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آئینی معاملہ ہے تمام پہلو دیکھیں گے ،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیاجو کچھ دیر میں سنائے جانے کا امکان ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد