کامیاب جوان پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، 200 ارب روپے مختص

کامیاب جوان پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، 200 ارب روپے مختص
کامیاب جوان پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، 200 ارب روپے مختص

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے “کامیاب جوان” پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 10 لاکھ نوجوانوں کو خود مختار اور بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کامیاب جوان پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ سمال فنانسنگ کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ شروع کیا جائے گا جس کے ذریعے منصوبے سے دس لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں تیار رہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے اور نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا مرحلہ فوری شروع ہو رہا ہے، نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد