نوازشریف سے ملاقات کیلئے مریم نواز کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں

نوازشریف سے ملاقات کیلئے مریم نواز کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں
نوازشریف سے ملاقات کیلئے مریم نواز کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے ،مریم نواز بھی اپنے والدسے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے لیگی رہنماﺅں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ن لیگ کے رہنماپرویزرشید، امیر مقام ،طلال چودھری سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے، سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی والد سے ملاقات کیلئے جیل پہنچ گئیں۔اس موقع پر کوٹ لکھپت کے باہر موجود لیگی کارکنوں نے مریم نوازکا استقبال کیا اور نعرے بازی بھی کی۔مریم نواز اپنے ساتھ والد کیلئے کھانا بھی لائیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور