سابق مس ورلڈ اور پی ایس ایل اینکر ’ایرن ہولینڈ‘ نے افتتاحی تقریب سے پہلے ہی نوجوانوں کے دلوں پر ”چھریاں“ چلا دیں، ایسی تصویر شیئر کر دی کہ دھوم مچ گئی

سابق مس ورلڈ اور پی ایس ایل اینکر ’ایرن ہولینڈ‘ نے افتتاحی تقریب سے پہلے ہی ...
سابق مس ورلڈ اور پی ایس ایل اینکر ’ایرن ہولینڈ‘ نے افتتاحی تقریب سے پہلے ہی نوجوانوں کے دلوں پر ”چھریاں“ چلا دیں، ایسی تصویر شیئر کر دی کہ دھوم مچ گئی

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس کی افتتاحی تقریب دبئی سٹیڈیم میں ہو گی اور اس کے بعد دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان میدان سجے گا۔

شائقین کرکٹ کی نگاہیں اس افتتاحی تقریب اور میچ پر تو ہیں ہی مگر اس کے ساتھ ہی وہ سابق مس ورلڈ آسٹریلیا اور پی ایس ایل اینکر ’ایرین ہولینڈ‘ کی جھلک دیکھنے کیلئے بھی بے تاب ہیں کہ وہ آئی پی ایل میں اینکر کے فرائض تو سرانجام دیتی رہی ہیں مگر پی ایس ایل میں وہ پہلی مرتبہ جلوہ گر ہوں گی مگر ہولینڈ نے افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل ہی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے نوجوانوں کے دلوں پر چھریاں چلا دی ہیں۔

انہوں نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں انتہائی خوبصورت پوز کیساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ریہرسل۔۔۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ کیلئے کون کون تیار ہے؟!!!“

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update /PSL Picture Gallery