جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس، فریال تالپور کی نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس، فریال تالپور کی نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس، فریال تالپور کی نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے جعلی بینک اکاﺅنٹس میں فریال تالپور کی نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،شریک چیئرمین آصف زرداری،ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس میں نظرثانی کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

عدالت نے فریال تالپور کی نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،نظرثانی درخواست کی سماعت 18 فروری کو ہوگی،جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد