سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو ای ویزہ کی سہولت دینے کا عند یہ دید یا

سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو ای ویزہ کی سہولت دینے کا عند یہ دید یا
سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو ای ویزہ کی سہولت دینے کا عند یہ دید یا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو ای ویزہ کی سہولت دینے کا عند یہ دیا ہے جس سے پاکستانی عازمین حج کو ویزہ انٹرنیٹ سے آن لائن دیا جاسکےگا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نےاس بات کی تصدیق کردی۔

اے آر وائے کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادر ی کا کہنا تھا کہ حکومت عازمین حج کو ای ویزہ کی فراہمی کا بندوست کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ڈالر کے حساب سے ہمارا حج دیگر ممالک سے سستا ہے۔حج کے اخراجات میں اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی اس کی بڑی وجہ ہے اور یہ کہ سعودی عرب نے بعض ٹیکسز عائد کیے ہیں اور ٹرین سروس کے ٹکٹس بھی مہنگے کیے ہیں ۔حجاج کی رہائش گاہیں بھی کچھ مہنگی ہو ئی ہیں جبکہ ہوائی جہاز کے ٹکٹس مہنگے ہونے کی وجہ سے بھی حج پیکیج میں اضافہ ہوا۔،

وفاقی وزیر کے مطابق مکہ 23 سو ریال اور مدینہ میں 900 ریال میں رہائش گاہیں ہوں گی۔ اس وجہ سے 76 ہزار کا اضافہ ہوا ہے ۔تمام اخراجات ملاکر 1 لاکھ 57 ہزار اضافہ ہوجاتا ہے۔دوسری جانب 42 ہزار 426 فی حاجی سبسڈی گزشتہ حکومت نے دی ، ہم اس کلچر کو ختم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈالرز کے حساب سے ہمارا حج پیکج بھارت، بنگلہ دیش، ایران، ملائیشیا سے بھی کم ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شاہ سلمان دورہ پاکستان کے موقع پر ان سے پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافے کی بات بھی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہتر سے بہتر حج کے لیے انتظامات کر رہے ہیں اور سعودی حکومت نے ہمیں بہترین انتظامات کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ کا سعودی حکومت کیساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔سعودی حکومت نے اس سال پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرلیا ہے۔لاہور اور کراچی سے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا آغازہوگا۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھاکہ پی آئی اے، سعودی ائر لائن اور ایئر بلیو حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔

مزید :

قومی -