احتساب سب کیلئے پالیسی پرسختی سے عمل پیرا ہیں‘ چیئرمین نیب

احتساب سب کیلئے پالیسی پرسختی سے عمل پیرا ہیں‘ چیئرمین نیب
احتساب سب کیلئے پالیسی پرسختی سے عمل پیرا ہیں‘ چیئرمین نیب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ نلائن) قومی احتساب بیور(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کا خاتمہ ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ نیب ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ احتساب سب کیلئے پالیسی پرسختی سے عمل پیرا ہیں، فیس نہیں بلکہ ٹھوس شواہد کے مطابق کیس پریقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑہے جس کا خاتمہ ذمہ داری ہے، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیروٹالرنس کی حکمت عملی پرعمل پیرا ہیں۔

اجلاس میں کرپشن کیسزکی تحقیقات میں پیشرفت کاجائزہ لیا جائے گا، جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات پرپیشرفت رپورٹ بھی زیرغورآئی گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق چیئرمین کے پی ٹی احمد حیات کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

اجلاس میں سابق وائس چانسلر عبد الولی خان یونیورسٹی مردان احسان علی، ایگزیکٹو انجینئر ایری گیشن خیرپور ایاز احمد اور سابق پولیس افسران ملک نوید، میاں رشید و دیگر کے خلاف بھی ریفرنسز کی منظوری دی گئی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد