سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستان کے ڈیم فنڈ میں 67 کروڑ ریال دینے کا فیصلہ

سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستان کے ڈیم فنڈ میں 67 کروڑ ریال دینے کا فیصلہ
سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستان کے ڈیم فنڈ میں 67 کروڑ ریال دینے کا فیصلہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی معیشت کو سنبھالہ دینے کیلئے سعودی عرب کی جانب سے مالی پیکج دیا گیا جو پاکستان کیلئے کافی مددگار ثابت ہوا تاہم اب سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان دو روز کے بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں اور اس حوالے سے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

نجی ویب سائٹ ’پڑھ لو ‘ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے دورہ پاکستان پر دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے ریاست کی جانب سے 675 ملین ریال عطیہ کریں گے ۔

سعودی عر ب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ 130 شاہی محافظ بھی پاکستان آئیں گے جو کہ ان کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے جبکہ سعودی وفد کے ہمراہ 80 کنٹرینر بھی اسلام آباد لائے جائیں گے ۔

ولی عہد کے دورے کیلئے ہر چیز سعودی عرب سے ساتھ لائی گئی ہے جن میں محمد بن سلمان کیلئے کھانا سمیت ہر چیز اس میں شامل ہے جو کہ وہ روز مرہ استعمال کرتے ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ محمد بن سلمان کے دورے کیلئے 300 پرتعیش لینڈ کروزر بک کروا لی گئی ہیں جبکہ محمد بن سلمان کی گاڑی سعودی عرب سے ہی لائی جائے گی ۔

محمد بن سلمان کے دورے کے باعث پاکستان کو معاشی طور پر کئی فوائد حاصل ہوں گے جبکہ اس دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے تاہم اس کے علا وہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 357 ملین ریا ل جبکہ مہمند ڈیم کیلئے 300 ریال فنڈ دیئے جائیں گے جو کہ مجموعی طور پر 675 ریا ل بنتے ہیں ۔

مزید : قومی