نوازشریف کی صحت پرحکومت ڈیل اوراین آراوکے نام پربلیک میل کرناچاہتی ہے،طلال چودھری

نوازشریف کی صحت پرحکومت ڈیل اوراین آراوکے نام پربلیک میل کرناچاہتی ہے،طلال ...
نوازشریف کی صحت پرحکومت ڈیل اوراین آراوکے نام پربلیک میل کرناچاہتی ہے،طلال چودھری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا 28 دن سے دل کاعلاج نہیں کرایاجارہا، نوازشریف کی صحت پرحکومت ڈیل اوراین آراوکے نام پربلیک میل کرناچاہتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا 28 دن سے دل کاعلاج نہیں کرایاجارہا، نوازشریف کی صحت پرحکومت ڈیل اوراین آراوکے نام پربلیک میل کرناچاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیل اور این آر او کا شور مچایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کسی کوچھٹی نہیں دے سکتاتواین آراوکیادےگا،انہوں کا کہناتھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت اوراختیارات نہیں ہوتے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور