لاہور ہائیکورٹ کاشہبازشریف کو آشیانہ اوررمضان شوگرملزکیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کاشہبازشریف کو آشیانہ اوررمضان شوگرملزکیس میں ضمانت پر رہا ...
لاہور ہائیکورٹ کاشہبازشریف کو آشیانہ اوررمضان شوگرملزکیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ فواد حسن فواد کی آشیانہ ہاوسنگ میں ضمانت منظور ہو گئی ہے جبکہ آمد سے زائد اثاثوں میں ضمانت کی درخواست مسترد کر د ی گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جسٹس ملک شہزاداحمدکی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ رمضان شوگرملزکے علاوہ اس علاقے میں کوئی اورسکیم بنائی گئی؟وکیل صفائی نے بتایاکہ فتح آباد،مقصود آبادودیگرعلاقوں میں ایسی ہی سکیمیں بنائی گئیں۔

جسٹس مرزاوقاص رو¿ف نے استفسار کیا کہ فزیبلٹی کی دستاویزات لائے ہیں؟کب بنائی گئی فزیبلٹی رپورٹ؟جسٹس مرزاوقاص رو¿ف نے استفسار کیاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی دستاویزات کےساتھ بتائیں،وکیل شہبازشریف نے کہا کہ مڈٹرم ڈویلپمنٹ فریم ورک کے تحت نالے کی تعمیرکی گئی،نقشے کے تحت جامع آبادکے بعدوہاں آبادی نہیں تھی۔

وکیل شہبازشریف نے کہا کہ ساراریکارڈنیب کے پاس ہے کوشش ہے کچھ نہ کچھ پیش کیاجائے،عدالت نے کہا کہ آپ نے سکیم کی اسمبلی سے منظوری کاکہاتھاوہ دکھائیں کہاں ہے؟امجد پرویزایڈووکیٹ نے گوگل میپ عدالت میں پیش کردی۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےآشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ فواد حسن فواد کی آشیانہ ہاوسنگ میں ضمانت منظور ہو گئی ہے جبکہ آمد سے زائد اثاثوں میں ضمانت کی درخواست مسترد کر د ی گئی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور /Breaking News /اہم خبریں