چیئرمین نیب نے چودھری برادران کیخلاف 3 کیسز میں تحقیقات کی منظوری دیدی

چیئرمین نیب نے چودھری برادران کیخلاف 3 کیسز میں تحقیقات کی منظوری دیدی
چیئرمین نیب نے چودھری برادران کیخلاف 3 کیسز میں تحقیقات کی منظوری دیدی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے چودھری برادران کیخلاف 3 کیسز میں تحقیقات کی منظوری دیدی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی صدارت میں زیرصدارت اجلاس ہوا،چیئرمین نیب نے چودھری برادران کیخلاف 3 کیسزمیں تحقیقات کی منظوری دیدی،نیب ذرائع کا کہنا ہے چودھری برادران کیخلاف تحقیقات کے دوران ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن کی تحقیقات ضروری ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ آمدن سے زائداثاثوں کی تحقیقات مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کریگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد