سرگودھا یونیورسٹی کے کیمپس میں پروفیسر کی نوجوان طالبہ کے ساتھ انتہائی شرمناک ترین حرکت ، مقدمہ درج

سرگودھا یونیورسٹی کے کیمپس میں پروفیسر کی نوجوان طالبہ کے ساتھ انتہائی ...
سرگودھا یونیورسٹی کے کیمپس میں پروفیسر کی نوجوان طالبہ کے ساتھ انتہائی شرمناک ترین حرکت ، مقدمہ درج

  

بھکر (ڈیلی پاکستان آن لائن )یونیورسٹی آف سرگودھا کے بھکر میں کیمپس میں طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں پروفیسر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔
نجی ویب سائٹ ” دی نیوز“ کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ شانزے کومل جو کہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے بھکر کمپس میں حساب کی تعلیم حاصل کر رہی ہے ، نے اپنے ویڈیو پیغام میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پروفیسر سجاد اقبال جو کہ حساب کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں ، مسلسل ہراساں کر رہے ہیں اور موبائل فون پر غیر اخلاقی پیغامات بھی بھیجتے ہیں ۔
شانزے کومل کے والد محمد یعقوب اسحاق کی شکایت پر بھکر پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔