آسٹریلیا کا اہم ترین کھلاڑی پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہو گیا

آسٹریلیا کا اہم ترین کھلاڑی پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہو گیا
آسٹریلیا کا اہم ترین کھلاڑی پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہو گیا

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین فاسٹ باﺅلر جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے ورلڈکپ سے پہلے فٹ ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان جوش ہیزل ووڈ حال ہی میں سری لنکا کیخلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں بھی شریک نہیں ہو سکے تھے جبکہ وہ پاکستان اور بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے فزیو تھراپسٹ ڈیوڈ بیکلے کا کہنا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ سٹریس فریکچر کی ابتدائی سٹیج سے گزر رہے ہیں اور وہ گزشتہ سال بھی چھ مہینے کیلئے اسی انجری کے باعث کرکٹ سے دور رہے تھے۔

جوش ہیزل ووڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈکپ کے وارم اپ میچوں میں کم بیک کرنے کی منصوبہ بندی رکھتے ہیں۔ ہیزل ووڈ کا اگلا سکین کل ہو گا جس میں ان کی انجری کی نوعیت سے متعلق مزید معلوم ہو سکے گا۔

مزید : کھیل