ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باﺅلر نے دورہ پاکستان کو کیرئیر کا بہترین لمحہ قرار دیدیا

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باﺅلر نے دورہ پاکستان کو کیرئیر کا بہترین ...
ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باﺅلر نے دورہ پاکستان کو کیرئیر کا بہترین لمحہ قرار دیدیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باﺅلر شکیرا سیلمن نے دورہ پاکستان کو اپنے کیرئیر کا سب سے بہترین دورہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں دیگر ٹیموں سے کہوں گی کہ وہ پاکستان ضرور جائیں اور کرکٹ کھیلیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں شکیرا سیلمن نے کہا کہ پاکستان جا کر کھیلنا بہت ہی زبردست رہا اور میں اس ٹیم کا حصہ ہونے پر بہت خوش ہوں جو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا حصہ بنی اور پاکستانی تماشائیوں کے سامنے اپنا کھیل پیش کیا، مجھے پاکستان پہنچنے سے پہلے تک بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ ان سب کیلئے کیا معنی رکھتا ہے۔

مزید : کھیل