اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمی نے لاہور قلندرز کیخلاف میچ سے پہلے ہی خطرناک ادارے ظاہر کر دئیے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب آج ہو گی جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمی نے لاہور قلندرز کیخلاف میچ سے قبل ہی خطرناک ادارے ظاہر کر دئیے ہیں اور کہا ہے کہ وہ اس پورے ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہورقلندرز کیخلاف افتتاحی میچ کیلئے بالکل تیا ر ہے۔ پی ایس ایل کا یہ سیزن بہت ہی کانٹے دار ہو گا اور بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ہم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔“