وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 8 معاہدوں کی منظوری دیدی گئی

وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 8 معاہدوں کی ...
وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 8 معاہدوں کی منظوری دیدی گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 8 منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پانچ گھنٹے جاری رہا جس دوران 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کرنے کیساتھ ساتھ ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق اجلاس کے دوران مختلف وزارتوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 8 معاہدوں کے ایم او یوز پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد اجلاس نے ان معاہدوں کی منظوری دیدی۔

مزید : اہم خبریں /قومی