وزیراعظم کا گیس بحران پر نوٹس، معاملے کو خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا گیس بحران پر نوٹس، معاملے کو خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا گیس بحران پر نوٹس، معاملے کو خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں جاری گیس بحران کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گیس بحران کا نوٹس لیا اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کی خود مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے گیس بحران کے فوری خاتمے کیلئے وسائل کا استعمال کریں، گیس بحران حل ہونے تک اس معاملے کی خود نگرانی کروں گا۔

مزید : قومی