کلبھوشن یادیو کیس، عالمی عدالت میں سماعت کیلئے پاکستانی وفد آج رات روانہ ہوگا

کلبھوشن یادیو کیس، عالمی عدالت میں سماعت کیلئے پاکستانی وفد آج رات روانہ ...
کلبھوشن یادیو کیس، عالمی عدالت میں سماعت کیلئے پاکستانی وفد آج رات روانہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیوکیس کی سماعت کیلئے پاکستانی وفد آج (جمعرات) رات ہیگ روانہ ہوگا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 فروری سے بھارت کے دلائل کے ساتھ شروع ہوگی۔ 19 فروری کو پاکستان اپنے دلائل پیش کرے گا جبکہ 20 فروری کو بھارتی وکلاءپاکستانی وکلا کے دلائل پربحث کریں گے۔21 فروری کوپاکستانی وکلا بھارت کے دلائل پرجواب دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان، وزارت قانون وخارجہ کے اعلیٰ حکام سماعت میں شریک ہوں گے جبکہ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ایڈہاک جج کے فرائض سر انجام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک عالمی عدالت میں اپنے شواہد جمع کراچکے ہیں اور اب پاکستان یا بھارت مزید دستاویزات جمع نہیں کراسکیں گے۔ مبارک حسین کے نام سے 17 بار کلبھوشن نے دلی کا دورہ کیا اور بھارت اس حوالے سے تسلی بخش جواب جمع نہیں کراسکا ۔ بھارت نے کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ کے ثبوت بھی فراہم نہیں کیے۔ سماعت مکمل ہونے کے بعد عالمی عدالت انصاف تین سے چار ماہ میں کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ پاکستان عالمی عدالت کے ممکنہ فیصلے سے پر امید ہے۔