شہباز شریف کی ضمانت ،جلد نوازشریف بھی سرخرو اور عوام کے درمیان ہوں گے:مریم اورنگزیب

شہباز شریف کی ضمانت ،جلد نوازشریف بھی سرخرو اور عوام کے درمیان ہوں گے:مریم ...
شہباز شریف کی ضمانت ،جلد نوازشریف بھی سرخرو اور عوام کے درمیان ہوں گے:مریم اورنگزیب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کو حق و سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  عدالت کا فیصلہ میرٹ پر آیا ہے، آج کا دن صبح  شام  چور، چور اور  ڈاکو، ڈاکو کا نعرہ لگانے والوں کے لیے ماتم اور (ن) لیگ کے کارکنوں کے لیے حق سچ کی فتح کا دن ہے،جلد نوازشریف بھی سرخرو اور عوام کے درمیان ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ایم ایل این کے صدر میاں شہبازشریف کی ضمانت پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات  مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ میرٹ پر آیا ہے، شہبازشریف نے دونوں کیسوں میں قومی خزانے کی رقم بچائی، نیب کسی قسم کا کیس نہیں بناسکی، شہباز شریف نےکہا تھا کرپشن ثابت ہوگئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی جب بھی سوال اٹھایا تو بادشاہ سلامت کو گراں گزرا ، ایک دن نوازشریف بھی سرخرو اور عوام کے درمیان ہوں گے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ  حکومت کا بیانیہ چور چور کی سیاست پر تھا، ایوان میں ہماری پوزیشن مضبوط ہے ۔

مزید : قومی