وزیر اطلاعات پر وار چل گیا ، کمرے سے ہڈیاں بر آمد

وزیر اطلاعات پر وار چل گیا ، کمرے سے ہڈیاں بر آمد
وزیر اطلاعات پر وار چل گیا ، کمرے سے ہڈیاں بر آمد

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ ان پر جادو کیا گیاہے اور ان کے کمرے سے ہڈیاں ملی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اب تو مجھ پر جادو ہونے لگا ہے اورمیرے کمرے سے ہڈیاں بھی برآمد ہونے لگی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سبھی مافیا زنے میرے خلاف جادو کرنا شروع کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی نسلوں کو پالنے نہیں آئے، ہماری سوچ ایک ہی ہے کہ پاکستان کی بہتری کیلئے جو کر سکتے ہیں کریں، فنکاروں اور اداکاروں کو کسی کے لئے بوجھ نہیں بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے منو بھائی سے ملاقات تو نہیں کی لیکن ان کو پڑھا بہت ہے، ادب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے جہا ں تک ہوسکا کوشش کروں گا ۔

مزید : قومی