35سالہ مرد کو دلہن کی تلاش، لیکن کیسی لڑکی چاہیے؟ خواہشات انٹرنیٹ پر ڈالیں تو ہنگامہ برپا ہو گیا
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) ضرورت رشتہ کے اشتہارات میں مرد یا عورت کے متعلق کچھ مطلوبہ خواص تو بیان کیے جاتے ہیں لیکن آسٹریلیا کے ایک شخص نے دلہن کی تلاش کے لیے فیس بک پر دیئے گئے ایک اشتہار میں لڑکی سے متعلق ایسی خواہشات بیان کر ڈالیں کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص نے ایک فیس بک گروپ میں پوسٹ کی جس میں لکھا کہ ”میری عمر 35سال ہے اور مجھے محبت کی تلاش ہے۔ مجھے ایسی لڑکی چاہیے جس کی عمر 19سے 23سال کے درمیان ہو، اس کا قد 5فٹ 1انچ سے زیادہ نہ ہو اور اس کا وزن 43سے 47کلوگرام کے درمیان ہو، وہ خالص کاکیشین یا مخلوط کاکیشین نسل کی ہو، اس کے پاس نوکری، لائسنس اور اچھی گاڑی ہو اور وہ باقاعدگی سے جم جاتی ہو، وہ نہ زیادہ موٹی ہو اور نہ ہی بالکل دبلی پتلی۔“
وہ شخص مزید لکھا ہے کہ ” اس کے جسم پر گھٹیا قسم کے ٹیٹو نہ بنے ہوں اور نہ ہی اس نے کان اور ناک وغیرہ چھیدوا رکھے ہوں۔ اس کے کوئی سابق یا موجودہ بوائے فرینڈز نہ ہو اور وہ میرے ساتھ رہنے کے لیے کنبرا منتقل ہونے پر رضامند ہو۔ وہ اچھی شخصیت کی مالک اور اچھی حس مزاح رکھنے والی ہو، بات بے بات جھگڑا نہ کرے اور جب میں کئی کئی دن گھر نہ آﺅں تو شک نہ کرے۔ اگر کوئی ایسی لڑکی ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کرے۔“اس شخص نے اپنی پوسٹ میں مطلوبہ لڑکی کے پوشیدہ جسمانی اعضاءکے متعلق بھی شرمناک خواہشات کا اظہار کیا جو یہاں بیان نہیں کی جا سکتیں۔یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس شخص کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک شخص نے پوسٹ پر کمنٹس میں لکھا کہ ”اس شخص کو لڑکی نہیں کوئی گڑیا چاہیے۔“ایک خاتون نے لکھا کہ ”میرا دل کر رہا ہے کہ اس کے سر میں کوئی چیز دے ماروں۔“