8سالہ بچے نے ویلنٹائن ڈ ے کے موقع پر اپنی کلاس کی تمام لڑکیوں کو خوشی سے نہال کر دیا

8سالہ بچے نے ویلنٹائن ڈ ے کے موقع پر اپنی کلاس کی تمام لڑکیوں کو خوشی سے نہال ...
8سالہ بچے نے ویلنٹائن ڈ ے کے موقع پر اپنی کلاس کی تمام لڑکیوں کو خوشی سے نہال کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ویلنٹائن ڈے پر آپ کسی ایک خاص شخص کو ہی پھول اور تحائف دیتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک 8سالہ بچے نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی کلاس کی تمام لڑکیوں کے لیے ایسا کام کر دیا کہ سب خوشی سے نہال ہو گئیں۔ دی مرر کے مطابق کیلم ڈریو نامی یہ بچہ برطانوی قصبے لوتھ کے سکول میں پڑھتا ہے جو ویلنٹائن ڈے پر اپنی کلاس کی تمام لڑکیوں کے لیے گلاب کے پھول لے گیا اور سب کو ایک ایک پھول دے کر خوش کر دیا۔


رپورٹ کے مطابق کیلم کافی عرصے سے اپنی پاکٹ منی سے رقم جمع کر رہا تھا جس سے اس نے 68پھول خریدے۔ اس ننھے رومیو نے یہ کام پہلی بار نہیں کیا بلکہ وہ گزشتہ چار سال سے اپنی تمام کلاس فیلوز کو ویلنٹائن ڈے پر پھول دے رہا ہے۔ کیلم کا کہنا ہے کہ ”میں نے چار سال پہلے یہ کام اس لیے شروع کیا کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ ویلنٹائن ڈے پر میری کسی بھی کلاس فیلو لڑکی کا دل دُکھے، کیونکہ ہو سکتا ہے کچھ لڑکیاں ایسی ہوں جنہیں کوئی بھی پھول نہ دے اور وہ احساس کمتری کا شکار ہو جائیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -