خوبرو پولیس آفیسر کو جیل کے قیدی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر برطرف کر دیا گیا

خوبرو پولیس آفیسر کو جیل کے قیدی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر برطرف کر دیا گیا
خوبرو پولیس آفیسر کو جیل کے قیدی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر برطرف کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک خاتون پولیس آفیسر کو جیل کے قیدی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے الزام میں برطرف کر دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 33سالہ ٹیرا بروکس نامی یہ خوبرو آفیسر،جو ماڈلنگ بھی کرتی ہے، سڈنی کی پارکلے کوریکشن سنٹرجیل میں تعینات تھی جہاں اس نے 41سالہ حسن زریکا نامی قیدی کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے۔ ان دونوں کا تعلق کا بھانڈا اس وقت پھوٹ گیا جب گزشتہ دنوں ٹیرا نے حسن کو ویلنٹائنز ڈے کا کارڈ بھیجا۔


رپورٹ کے مطابق ٹیرا اور حسن کے تعلق کے متعلق تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ ان کا تعلق کافی عرصے سے قائم تھا اورحسن نے اپنے جیل کے سیل کی دیواروں پر ٹیرا کی متعدد نیم برہنہ تصاویر بھی آویزاں کر رکھی تھیں۔ سیل کی دیوار پر چسپاں ایک کاغذ پر ٹیرا کا موبائل نمبر بھی لکھا ہوا تھا۔ دونوں فون پر بھی اکثر بات کرتے رہتے تھے اور خطوط کے ذریعے بھی ایک دوسرے سے رابطہ رکھتے تھے۔ قیدی کے ساتھ تعلق کا انکشاف ہونے پر جیل حکام نے ٹیرا کو نوکری سے معطل کرکے گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ حسن کو منشیات سمگلنگ کے جرم میں گزشتہ برس اڑھائی سال قید کی سزا ہوئی تھی اور ایک ماہ کے بعد پیرول پر رہا ہونے والا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -