مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ ،42فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ ،42فوجی ہلاک
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ ،42فوجی ہلاک

  



پلوامہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں خوفناک خود کش حملے میں42 بھارتی فوجی ہلاک  اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ حملے کی ذمہ داری مقبوضہ کشمیر کی جہادی تنظیم جیش محمد نے قبول کر لی ہے۔ قابض بھارتی فوج پر ہونے والا یہ حملہ گزشتہ 20 برس کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے ۔

 بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے اوانتی پورہ میں جموں سے سری نگر جانے والےسی آر پی ایف کے قافلے میں70 سے زیادہ گاڑیاں گزر رہی تھیں کہ اچانک خود کش دھماکہ ہو گیا۔ قافلے میں2500 اہلکار شامل تھے  ،دھماکے سے فوجیوں کو لے جانے والی تین بسیں مکمل تباہ ہو گئیں اور ہر طرف تباہی  پھیل گئی ۔

بھارتی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ خود کش دھماکے کے ساتھ ہی حملہ آوروں  کی طرف سے قابض سکیورٹی فورسز پر  گرنیڈ بھی پھینکے گئے اور فائرنگ بھی کی گئی ۔بھارتی سکیورٹی فورسز کا یہ قافلہ چھٹیاں ختم ہونے پر واپس ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ راستے میں ہی حملے کا نشانہ بن گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق خود کش دھماکے سے پہلے حملہ آوروں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی اور تھوڑی ہی دیر بعد خود کش دھماکہ ہو گیا ۔زخمی  اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ قابض بھارتی فوج کی مزید نفری نے پورے علاقے کو کارڈن آف کرتے ہوئے تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ 

مزید : قومی /علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد /اہم خبریں